کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریاتھانے کی حدودچمڑا چورنگی نجی کمپنی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ باپ اورکمسن بیٹی جاںبحق ہو گئی ،لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت27 سالہ طاہر زمان اوربچی کی3سالہ انعم گُل کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق حساس ادارے سے ہے، پولیس کا کہناہے کہ جائے وقوعہ سے ایک 30بور پستول کے 8 خول ملے ہیں جبکہ یک موٹر سائیکل موقع سے ملی ہےاور ممکنہ طور پر باپ بیٹی اسی موٹر سائیکل پر سوار تھے، مقتولین کےسینے پرایک ایک گولی لگی ، واقعہ ڈکیتی ہے یا کچھ اور مزیدتفتیش جارہی ہے ،دریں اثنا آئی جی سندھ نے فائرنگ سے باپ اور کمسن بیٹی کے جاں بحق ہونے کےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلات طلب کرلیں۔ایس ایس پی کورنگی نےکورنگی میں باپ بیٹی کے قتل کےحوالے سے جناح اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ،جس کی ہر زاویے سے تفتیش کررہے ہیں 2ملزمان موٹر سائیکل پر آئے تھےجنہوں نے فائرنگ کی مقتول کے ساتھ بچے اور اس کی بیوی موجود تھی ،تاہم واقعےکی ڈکیتی یادشمنی کے حوالے سے تفتیش جاری ہے،وقوعہ کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے کسی سے کچھ چھینا نہیں گیاہے، قتل کی واردات ہمارے لیے ایک چیلنج ہے ،میاں بیوی چمڑا چورنگی کے قریب بچے کو دودھ پلانے کے لیے رکے تھے،مقتول طاہر سیکیورٹی ادارے کا ملازم ہے۔