• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدی علاقوں میں کڑی نگرانی، غیر قانونی تارکین وطن جلد ڈی پورٹ کرنیکی ہدایت

کراچی( اسٹاف رپورٹر )امن وامان کے حوالے سے سی سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اور اسپیشل برانچ خادم حسین رند نے جرائم کے خلاف شہر میں جاری اقدامات سمیت غیرقانونی تارکین وطن، اسمگلنگ اور اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام جیسے اقدامات پر بریفنگ دی،آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ غیر قانونی تارکین وطن جلد از جلد ڈی پورٹ اوراس حوالے سے مجموعی اقدامات پر مشتمل جامع سفارشات تیار کرکے حکومت سندھ کو ارسال کی جائیں، سرحدی علاقوں سے نقل و حمل پر کڑی نگرانی کی جائے، اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف اعلان جنگ ہے،اسٹریٹ کریمنلز کا قلع قمع ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے،نادرا،اے این ایف اور پولیس پر مشتمل جوائنٹ ٹاسک فورس کے قیام کو بھی سفارشات کا حصہ بنایا جائے،آئی جی سندھ نے مزید ہدایات میں کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنیکے ضمن میں مختلف مقامات پر ہولڈنگ سینٹرز مختص کرنیکے عمل کوسفارشات میں شامل کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید