• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی کے شکار ممالک کی مدد، کاپ 28 پاکستان کیلئے اہم موقع، حماد عبید الزابی

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہا ہے کہ آئندہ 28 ویں کانفرنس آف دا پارٹیز ٹو داکنونشن (کاپ) پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کرنے کے بارے میں آئیڈیاز پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک ’اہم موقع‘ ہوگا۔ مصر کے بعد متحدہ عرب امارات دوسری عرب ریاست ہوگی جو موسمیاتی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ مصر نے گزشتہ سال شرم الشیخ میں کاپ 27 کی میزبانی کی تھی۔متحدہ عرب امارات 30 نومبر سے 12 دسمبر تک کاپ 28 کی میزبانی کرے گا، اس عالمی کانفرنس میں مختلف ممالک سے تقریباً 70 ہزار ممتاز افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں سربراہان مملکت، سرکاری حکام، بین الاقوامی صنعت کے رہنما، نجی شعبے کے نمائندے، ماہرین تعلیم، ماہرین، نوجوان، اور غیر ریاستی کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان کا شمار دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ جون 2022 میں مون سون کی غیر معمولی بارشوں اور پگھلتے ہوئے گلیشیئرز کی وجہ سے آنے والے شدید سیلاب سے 1700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور فصلوں کا بڑا حصہ بہہ گیا اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ جدہ کے ایک عرب اخبار نے خبر دی تھی کہ پاکستان نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور معاشی نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زائد لگایا ہے۔ الزابی نے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے سرفہرست پانچ ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد جو دبئی ایکسپو میں کاپ 28 میں شرکت کرنے جا رہا ہے، یہ ان کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اس بارے میں مزید خیالات پر تبادلہ خیال کریں کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی مدد کیسے کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید