• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبارات وجرائد شعور وآگاہی کے فروغ میں کلیدی کردارادا کررہا ہے، وسیم حیدر

پشاور( وقائع نگار )ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا وسیم حیدر نے 25ستمبر کو ملک بھر میں اخبار بینی کا قومی دن کے طور پر منانے کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہےکہ اخبارات وجرائد دنیا بھر میں صدیوں سے علم ودانش اور شعور وآگاہی کے فروغ میں کلیدی کرداراداکررہاہے۔ٹیکنالوجی کتنی ہی ترقی کیوں نہ کرلے،اخبار اور اخباربینی کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔تحریک قیام پاکستان اور امیریت کیخلاف پرنٹ میڈیا کا حریت پسندانہ کردار کھبی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔فیک نیوز اور منفی پروپیگنڈے کے لیے سوشل میڈیا سب سے بڑاہتھیار ثابت ہورہاہے۔
پشاور سے مزید