• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان قونصلیٹ اور OPWC کے تعاون سے شیفلڈ میں نادرا سرجری

بریڈ فورڈ (پ ر) پاکستان قونصلیٹ بریڈفورڈ اوراوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل نارتھ زون کے زیر انتظام شفیلڈ میں نادرا سرجری کا انعقاد کیاگیا ۔سرجری میں ایک سو سے زائد افراد کے نادرا کارڈ پروسیس کئے گئے، کمیونٹی کا پاکستانی ہائی کمشنر اور بریڈفورڈ قونصلیٹ سے اظہار تشکر، انتظامی کمیٹی نے نادرا سرجری کے تمام انتظامات رضاکارانہ سر انجام دیئے ۔سرجری میں کمیونٹی سے ایڈمن کی مد میں کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کئے گئے۔او پی ڈبلیو سی کے صدر نارتھ آف انگلینڈ ہارون نذیر ، او پی ڈبلیو سی نارتھ زون کے سیکرٹری جنرل چوہدری اورنگزیب خان، صدر او پی ڈبلیو سی یارکشائر کاؤنٹی چوہدری طارق حسین، جنرل سیکرٹری اوپی ڈبلیو سی چوہدری محمد نثار نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور بریڈفورڈ قونصلیٹ کی جانب سے کمیونٹی کے معذور، عمر رسیدہ افراد، بچوں سمیت خواتین کو ان کی دہلیز پر نادرا سرجری اور کاغذات کی تصدیق کی سہولت کی فراہمی کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے اور بریڈ فورڈ قونصلیٹ کی جانب سے نادرا سرجری کے باقاعدہ انعقاد سے ایجنٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ بند اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ انتظامی کمیٹی نے نادرا سرجری کے تمام انتظامات ، رضاکارانہ خدمات سر انجام دیتے ہوئے کئے کمیونٹی سے ایڈمن کی مد میں کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کئے ، او پی ڈبلیو سی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ایمر جنسی ویزا اور میتوں کی ری پیٹری ایشن کے این او سی اور ایمر جنسی کی صورت میں رینیول رسید کے ساتھ زائدالمیعاد نائیکوپ کارڈ پر ایف آئی اے گائیڈ لائنز کے مطابق تمام ائر لائنز پرسفری سہولت کو ممکن بنانے کیلئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل ، ڈپٹی ہائی کمشنر کی رہنمائی میں قونصلر افیئرز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے برطانیہ سے پاکستان کیلئے بالواسطہ یا بلا واسطہ سفری سہولت فراہم کرنے والی تمام ائر لائنز کو سفری ریلیف کیلئے لکھے جانے والے خطوط اور تخلیقی کاوشیں لائق تحسین ہیں جس سے کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے میں بے حد مدد ملی ہے۔

یورپ سے سے مزید