لیسٹر (نمائندہ جنگ) غلامان اہل بیتؓ اورلیسٹر کمیونٹی کے ممتاز رہنما محمد نیاز نے کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت اہلِ ایما ن کیلئے خوشی اور مسرت کا عظیم موقع ہے، آپﷺ کی آمد سے سسکتی ہو ئی انسانیت کو قرار آگیا اور ظلم و جبر کی چکی میں پسے عوام عدل و انصاف سے ہمکنا ر ہو ئے۔ ربیع الاوّل کا مہینہ ہمیں نبی اکرم ﷺکی شخصیت کے ساتھ آپ ﷺ کے لائے ہو ئے پیغام سے گہری وابستگی عطا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کے مسلما ن نبی اکرم ﷺ کے یومِ ولادت کی نسبت سے محافلِ میلاد، جلسوں، کانفرنسز، سیمینارز اور جلوسوں کا اہتمام کرتے ہیں جو اس با ت کو ظاہر کرتے ہیں کہ ان کا تعلق اپنے نبیﷺ سے بہت گہرا ہے ۔ یہ محبت اور عشق کے مظاہر ہیں جن کی بہت زیا دہ اہمیت ہے لیکن اس سے بھی زیا دہ اہمیت اس با ت کی ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کی پیروی کریں وگرنہ ہما ری محبت ادھوری تصور کی جا ئے گی۔ نوجوان نسل کیلئے یہ بہت ضروری ہے کہ انھیں آگاہی ہو انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو بھی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کریں اس لئے کہ ہمارے نوجوان مغربی تہذیب کی نقالی میں نبی اکرم ﷺکی ذات اور پیغام سے بہت دور ہو تے جا رہے ہیں، والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سیرت کے پروگرامات میں اپنے ساتھ لے کر آئیں اور انہیں ان کی زبا ن میں سیرت کی کتابوں کے مطا لعے کی ترغیب دیں۔ غلامان اہل بیت نے پیر سید سلطان شاہ کاظمی کی سرپرستی میں جس انداز میں لیسٹر شہر سے دین اسلام کی تبلیغ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور جس طرح نوجوان نسل کی آگاہی کے اقدامات کیئے ہیں وہ قابل فخر ہے۔