• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتےکی فروخت پر جھگڑا، 3 افراد ہلاک

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں کتے کی فروخت پر ہونے والے جھگڑے نے 3 افراد کی جانیں لے لیں جن میں 3سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بچے سمیت 5 افراد کتا خریدنے ایک لگژری اپارٹمنٹ کمپلیکس گئے تھے جس کے دوران کتا بیچنے اور خریدنے والے کے درمیان کسی بات پر نوک جھونک ہوگئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ سے فائرنگ کی آواز آئی اور وہاں سے دو افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جن میں سے ایک 3سالہ بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔

یورپ سے سے مزید