کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ورلڈ بینک وفد نے ہائیڈرنٹس مینجمنٹ سینٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا تفصیلی معائنہ اور جائزہ لیا، ورلڈ بینک وفد نے سی ای او واٹر کارپوریشن کی جانب سے ہائیڈرنٹس مینجمنٹ سینٹر کے قیام سمیت واٹر کارپوریشن میں دیگر لائے جانے والی اصلاحات پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے ورلڈ بینک کی جانب سے واٹر کارپوریشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا،ورلڈ بینک وفد میں ریجنل ڈائریکٹر ڈینا، یوکو اوکارا، نورا، فرحان سمیع سمیت دیگر شامل تھے، اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان انکے ہمراہ تھے جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی ابو الاعلیٰ بھٹی، ڈی ایم ڈی پلاننگ محمد ایوب شیخ، انچارج ہائیڈرنٹس سیل الہیٰ بخش بھٹو، اسٹاف آفیسر ٹو سی ای او سید سردار شاہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر ورلڈ بینک ڈینا کو سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ہائیڈرنٹس مینجمنٹ سینٹر سمیت واٹر کارپوریشن میں کی جانے والی اصلاحات سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفننگ بھی دی، اس سے قبل ریجنل ڈائریکٹر ورلڈ بینک ڈینا نے اپنے وفد کے ہمراہ ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد سمیت واٹر کارپوریشن کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کرتے ہوئے ہوئے واٹر کارپوریشن میں لائی جانے والی اصلاحات سمیت شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے مختلف کاموں اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ بھی کیا۔