• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینائی بچانے کے انجیکشن سے متعلق درخواست خارج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

لاہور ہائی کورٹ نے شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کے لیے مخصوص انجیکشن لگانے سے متعلق درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کے لیے مخصوص انجیکشن لگانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کس طرح متاثرہ فریق ہے، درخواست گزار کے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں؟

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ مناسب ہے کہ درخواست گزار یہ معاملہ سپریم کورٹ لے جائیں۔

صحت سے مزید