• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں دانتوں کے علاج کا نظام شدید متاثر، مریضوں کو سال بھر انتظار کا سامنا

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ کے بعض ہیلتھ بورڈز میں دانتوں کے علاج کےمریضوں کو ایک سال تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے جس سے لوگوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ فریڈم آف انفارمیشن کے تحت لیبرپارٹی کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالات میں بتایا گیا کہ 2019کے بعد سے ڈینٹل ہیلتھ سروس کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ لنارکشائر ہیلتھ بورڈ میں جہاں ڈینٹل ہیلتھ سروس میں انتظار کاوقت 5 ہفتے ہوا کرتا تھا اب نو گنا بڑھ کر 45ہفتےہو گیا ہے۔ ایبرڈین میں انتظارکاوقت 51ہفتے ہے۔ اسکاٹش لیبر پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ پال سوہنی نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ میں لوکل ہیلتھ سروس تباہی کا شکار ہے اور ڈینٹل سروسز شدید بحران میں مبتلا ہیں۔ لوگ اپنی اپائنٹمنٹ کے انتظار میں کئی کئی ماہ تک تکلیف برداشت کرتے رہتے ہیں اور اس کی ذمہ داری اسکاٹش نیشنل پارٹی کی ناقص پالیسیاں ہیں۔ ان کولازمی طور پر ڈینٹل سروس کے بحران کی طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پبلک ہیلتھ منسٹر جین منٹو نے کہا کہ ہم مقامی ہیلتھ بورڈز کے ساتھ مل کر اپائنمنٹس کے وقت میں کمی کیلئے پوری تندہی سے کام کر رہے ہیں اور ایک بلین پونڈ سے ریکوری پلان تیار کر رہے ہیں، ہم سروسز میں اب نمایاں بحالی دیکھ رہے ہیں۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران ہم نے 38لاکھ علاج کے کورسز کئے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 27فیصد زیادہ ہے۔ ہم ہر سال ڈینٹل سروس میں 4سو ملین پونڈ کی سرمایہ کاری کرتے ہیں ہم بہت پسماندہ علاقوں کے عوام اور بچوں کیلئے فیس میں بھی سہولتیں دے رہے ہیں۔

یورپ سے سے مزید