• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سیاستدانوں کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاستدانوں کو بیرون ملک رہائش اختیار کرنے اور دورے کرنے سے فرصت نہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پھر اقتدار حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے سیاستدان برطانیہ کے بڑے ہوٹلز میں ٹھہرے ہوئے ہیں اور عوام کے ٹیکسوں کی رقم سے مزے کئے جارہے ہیں، بار بار اقتدار میں آنے والے ان سیاستدانوں کو ملک میں ایک وقت کی روٹی کیلئے ترسنے والے غریب عوام کی کوئی فکر نہیں، اپنی رہائش گاہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید مغل نے کہا کہ پاکستان کے حالات دیانت دار اور جرأت مند رہنما ہی بہتر کرسکتا ہے، سعید مغل نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں ایماندار قیادت کا انتخاب کریں۔
یورپ سے سے مزید