• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمیونٹی برطانیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے، بریگیڈیئر (ر) محمد صدیق

لیڈز(زاہدانور مرزا) لیڈز سٹی کونسل کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان ریٹائرڈ بریگیڈیئر محمد صدیق کے اعزاز میں لیڈزسٹی کی لارڈ میئر کونسلر Al. Garth wait کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اور کے ڈیئر ریٹائر محمد صدیق نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں وطن عزیز کی دل کھول کر مدد کی ہے ۔ اس موقع پر لارڈ میئر نے ریٹائرڈ برگیڈیر محمد صدیق کو شیلڈز بھی پیش کی اس موقع پر ریٹائرڈ بریگیڈیئر محمد صدیق نے لارڈ میر لیڈز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں سابق لارڈ میئر لیڈز کونسلر اصغر خان قریشی پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی نائب صدر ساجد علی قریشی کونسلر چوہدری جاوید اختر لیڈز کی معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات بیرسٹر محمد اسحاق افضل قریشی حاجی شوکت محمود قریشی محمد وقاص افضل قریشی راجہ قمبر حاجی ارشد محمود قریشی سابق کونسلر انجلہ بھی موجود تھی۔
یورپ سے سے مزید