• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان کے آئل ڈپو میں دھماکہ، 20افراد ہلاک

باکو(نیوزڈیسک) آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نگورنو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ڈپو میں دھماکے کے بعد تقریبا 300افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جس میں سے درجنوں افراد کی حالت نازک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نگورونو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔آرمینین حکومت کا کہنا ہے کہ اس انکلیو سے اب تک 13 ہزار سے زائد افراد ملک سے انخلا مکمل کرچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ڈپو میں دھماکے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکار نے بتایا کہ آئل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔ مقامی حکام کے مطابق دھماکے کے بعد جائے حادثہ سے 13 لاشیں ملیں جبکہ 7 افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ دوسری جانب آرمینیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خطے میں نسل کشی کی جارہی ہے، اب یہی ہورہا ہے اور یہ بدقسمتی ہے۔
یورپ سے سے مزید