کراچی( اسٹاف رپورٹر )سعیدآباد پولیس نےیوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب گودام پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ مال ضبط کرلیا گیا،جس میں 3200 بیگ جن میں پلاسٹک دانا، خشک دودھ اور دیگر سامان شامل ہے،برآمدہ نان کسٹم پیڈ سامان کو مزید کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے سپرد کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کر کے 2ملزمان شمشیر اور عزیز الرحمٰن کو گرفتار کرلیا ، اشیا میں کاسمیٹکس کا سامان،چائنہ لاک پیڈ اور ملائیشین دھاگے کے بنڈل شامل ہیں ۔