• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیس، مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے5اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ، چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مونس الہی کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے، ملزم مونس الٰہی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔
اہم خبریں سے مزید