• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں مختلف مقدمات کی سماعت، جواب طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ۔ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے سروس ٹریبونل کے فیصلے پر من و عن عملدرامد نہ کرنے پرفوڈ سپروائزر خوراک مظفرگڑھ جام حق نواز کی رٹ درخواست پرصوبائی سیکریٹری خوراک پنجاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیرہ غازی خان سے 15روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ایگزیکٹو انجیینئر لوکل گو رنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیرہ غازی خان خلیل احمد کھوسہ کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30روز کے اندر پیٹیشنرکی سماعت کرکے متعلقہ ریکارڈ کو سامنے رکھ کر داد رسی کریں۔جسٹس صادق محمود خرم نے فضل دین کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اورایس ایچ او تھانہ دراہمہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹیشنر کو راضی نامہ پر مجبور نہ کریں ۔جسٹس محمد امجد رفیق نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف جنید قریشی کی رٹ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا پیٹیشنر کا موقف ہے کہ اس نے اپنی بچیوں کی آنکھوں کا علاج کرانا ہے اس لئیے بچیاں اس کی تحویل میں دی جائیں۔جسٹس محمد امجد رفیق نے حبس بے جا کی درخواست پر آر پی او ڈیرہ غازی خان کو کمسن بچے کو والد کی تحویل سے بازیاب کراکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ڈیرہ غازی خان میں وکلا کالونی کی وکلاء کے نام منتقلی کیس کی آج دوبارہ سماعت ہوگی۔
ملتان سے مزید