• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر )وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی مختلف تعلیمی و انتظامی سرگرمیوں میں شرکت، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے یونیورسٹی اور نشتر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا،وائس چانسلر نے میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ طلبہ کے لیکچرز کے انتظامات سے متعلق ایک اجلاس کی، بعد ازاں انہوں نے نشتر ہسپتال کے وارڈ 16 اور لیبر روم کا دورہ کیا جہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوںاور انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید