راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں سے 68سماج دشمن پکڑے گئے، راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرکے ایک پستول اور اور13لٹر شراب برآمد کرلی ۔پولیس نے مختلف واقعات میں خاتون منشیات فروش سمیت 9ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے10کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ۔کیپٹل پولیس نے بھی 56 جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کو گرفتارکر لیا۔ متعدد افراد سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔ 13 پیشہ وربھکاری بھی دھر لئے گئے ۔ تھانہ گولڑہ کے علاقے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث چھ عورتوں سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔