• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات سے ہر شخص پریشان ہے، حسین مقدسی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات سے ہر شخص پریشان ہے، سیاست دان اور تمام سماجی ادارے بھارت کے خلاف صف بندی میں سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں تاکہ دہشت گرد مودی کے عزائم خاک میں ملائے جا سکیں۔ ہفتہ وحدت و اخوت 12 تا 18 ربیع الاول شیعہ سُنی برادران میلاد النبیؐ کے موقع پر بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کر کے دہشت گردوں، تفرقہ بازوں کی سازش ناکام بنادیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن مختار ِ آل محمدؐ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے علامہ سید قمر حیدر زیدی، ڈاکٹر ایس زیڈ نقوی، چوہدری مشتاق حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید