• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدِ اعظم یونیورسٹی اور ایچ ای سی اشتراک سے قومی یوتھ سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد (نامہ نگار) قائدِاعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے اشتراک سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی آڈیٹوریم، قائدِ اعظم یونیورسٹی میں قومی یوتھ سیمینار بعنوان “نوجوان نسل اور ہمارا مستقبل ـ کامیابی سے منعقد کیا۔ سیمینار میں پالیسی سازوں، تعلیمی قائدین، میڈیا نمائندگان اور طلبہ کو یکجا کیا گیا، اور نوجوان قیادت، ڈیجیٹل شہریت، ادارہ جاتی اعتماد اور قومی یکجہتی جیسے اہم موضوعات پر غور و خوض کیا گیا۔ کلیدی مقررین میں ڈاکٹر عمر سیف (سی ای او AISight.ai)، ڈاکٹر فوزیہ وقار ,وفاقی محتسب، طلعت حسین اور پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، شامل تھے۔
اسلام آباد سے مزید