• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹھہ خورد،تشدد کرکے معلم اور اس کے والدکوزخمی کر دیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مسجد کے کیمرے گلی میں کیوں لگائے، تشدد کر کے معلم اور اس کے والدکوزخمی کردیاگیا،تھانہ صدر بیرونی کو عبداللہ اظہر نے بتایاکہ کوٹھہ خوردمیں واقع مسجدصوفیاں میں بچوں کوقرآن پاک کی تعلیم دے رہا تھا کہ راجہ اشتیاق ،اکرام ،سمیع ،ادریس ،احتشام باہم صلاح مشورہ ہو کر مسجد کے دروازے پرآئے اور دروازہ کھٹکھٹایااور مجھے مسجد سے باہر بلایا، جوں ہی میں مسجد سے باہرآیا تو راجہ اشتیاق نے کہاکہ جو مسجد کے کیمرے آپ نے دودن پہلے گلی کی طرف لگائے ہیں اس پرمجھے زدوکوب کیا اور گالیاں دینا شروع کر دیں مجھے وار میرے والد کوشدیدزخمی کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید