راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 25ملزمان گرفتار کر لئے۔ دائو پر لگی رقم،موبائل فونز،مسروقہ موٹر سائیکلز، نقدی، چرس، شراب ،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق قمار بازی کے الزام میں 13ملزموں کوگرفتار کر کے داوئو پر لگی رقم 57ہزار 600روپے اور17موبائل فون برآمد کرلئے گئے، تھانہ رتہ امرال اور صادق پولیس نے پولیس نے مختلف کارروائیوں میں سامان برآمد اور ملزمان کو حراست میں لیا۔ راولپنڈی پولیس نے 8 ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق ملزموں سے 35لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ سٹی، بنی، کلرسیداں، نیوٹائون، نصیرآباد، سول لا ئنز اور جاتلی کے علاقوں میں کی گئیں۔ جبکہ 2رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 4 مسروقہ موٹر سائیکل و 23 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ، تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری، نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔