• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز خاتون ڈاکٹرراولپنڈی پولیس کے عدم تعاون پر مشتعل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اوورسیز پاکستانی خاتون ڈاکٹر حنا اعوان راولپنڈی پولیس کے عدم تعاون پر مشتعل ، اپنی جائیداد کے تحفظ کے لیے پریس کانفرنس کرنے پر مجبور ہو گئی،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر حنا اعوان نے الزام لگایا کہ جنوری 2026ءکو رات گیارہ بجے 30تا 40مسلح افراد نے ہمارے احاطے پر حملہ کر دیا۔ راجہ ثاقب، عرفان الله جان اور شعیب عباسی جو علاقے کے معروف قبضہ مافیاءہیں اور سیاسی شخصیت عمران الیاس کے زیر سرپرستی کام کر رہے ہیں،  میرے ملازم فیض احمد آصف بٹ کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں کو شدید چوٹیں آئی حملہ اوروں نے ڈکیتی بھی کی اور دانش محمود کا (MLCs) ثبوت ان کے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس سے واضح ہے، اور پچاس ہزار روپے نقد چھین لیے جبکہ فیض احمد سےاس کی موٹر سائیکل نمبری 864-RIK رجسٹریشن نمبر موبائل فون،آصف بٹ کا موبائل فون بھی زبردستی لے لی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ان کی راولپنڈی میں واقع کمرشل پراپرٹی جس پر بااثر قبضہ مافیا ء نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے واگزار کروائی جائے۔
اسلام آباد سے مزید