راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) والدین پر تشدد کرکے گھر سے نکالنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والےبیٹے کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والدین پر تشدد کرکے گھر سے نکالنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے بیٹے کو گرفتار کر لیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق اس کے بیٹے نے جائیداد کےلالچ میں کمرے میں بند کر کے تشدد کیا دھمکیاں دیں اور گھر سے نکال دیا، جاتلی پولیس نے خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔