• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کا کمرشل مارکیٹ کا دورہ، متعلقہ اداروں کے افسران کو طلب، صفائی کے احکامات

راولپنڈی(جنگ نیوز)مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے سرپرست اعلیٰ راجہ اسد حمید کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی تاجر رہنما راجہ وقاص علی پاشا، افتخار افی، حبیب کیانی اور عارفین عباسی بھی شامل کو کمرشل مارکیٹ کا تفصیلی دورہ کرایا۔ انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ راجہ اسد حمید کی قیادت میں تاجروں کے مسائل پیش کئے، وزیر ریلوے کو جاری ترقیاتی کاموں، صفائی کی ناقص صورتحال، مٹی اور گندگی کے ڈھیروں، اور رمضان المبارک و عیدالفطر سے قبل بڑھتے ہوئے خریداروں کے رش کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر طلب کر کے فوری صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کیے اور دکانوں کے سامنے موجود مٹی کے ڈھیر فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد سے مزید