راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر شوکت علی عباسی جنرل سیکرٹری عمار مہدی راجہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف رونا دھونا بند کرے اپنے اوپر درج مقدمات کا سامنا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپارٹی آفس میں کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں وفد میں سینئر رہنما شاہد ملک تنویر ، فضل حق خان ، ظہیر جنجوعہ و دیگر شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک فتنہ فساد انتشار گالم گلوچ کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا عمران نیازی پر سنگین مقدمات درج ہیں انھیں کسی صورت این آراو ملنے والا نہیں۔