• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ، 116دنوں میں 68فیصد کام مکمل

اسلام آباد (ساجد چوہدری )راولپنڈی کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ، منصوبے کا116دنوں میں 68فیصد کام مکمل کر لیا گیا ، 30اپریل کی ڈیڈ لائن میں 63دن باقی ہیں ، کچہری چوک، افتخار جنجوعہ چوک اور جناح پارک چوک کے انڈر پاسز اور فلائی اوورز کے باقی 32فیصد کام کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کیا جا رہا ہے ، محکمہ ہائی وے پنجاب راولپنڈی آفس حکام کے مطابق اس منصوبے پر لائٹنگ اور فنشنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے ، اسفالٹ کا کام بھی شروع کیا جا رہا ہے، موقع پر روڈ ورک بھی شروع ہے ، انڈر پاسز سے بارشوں کا پانی جمع کرنے کیلئے تینوں ویٹ ویل مکمل کئے جا چکے ہیں ، ہر ایک ویٹ ویل میں دو، دو لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے ، ان کے اندر موٹریں بھی نصب کی جائیں گی جو انڈر پاسز کے ذریعے ان ویٹ ویلز میں جمع ہونے والے پانی کو نکالا کیا کریں گی، منصوبے کی اپروچز پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ، حکام کے مطابق کچہری چوک انڈر پاس و فلائی اوور کا 63فیصد جبکہ افتخار جنجوعہ چوک انڈر پاس پر 54فیصد جبکہ جناح پارک چوک فلائی اوور و انڈر پاس کا 55فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید