• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سر زمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سر زمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پاک سر زمین پارٹی کی تحلیل کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اسلام آباد میں پاک سر زمین پارٹی کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر بتایا کہ پاک سر زمین پارٹی ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہو چکی ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کے نمائندے نے کہا کہ مکمل طریقہ کار اور قرار داد کے بعد پارٹی کو تحلیل کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے پی ایس پی کے قیام کے 2 ہزار 4 سو 87 دن یعنی 6 سال 9 ماہ اور 21 دن بعد 12 جنوری 2023ء کو اپنی پارٹی کے رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز بہادر آباد پہنچ کر پی ایس پی کو ایم کیو ایم میں ضم کر نے کا باقائدہ اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید