سندھ ہائی کورٹ نے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
عدالت میں 5 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، مارچ 2014ء کو انہوں نے موچکو تھانے کی حدود میں 5 افراد کو قتل کیا۔
عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مرکزی گواہ 3 سال تک عدالت میں پیش نہیں ہوا اور گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد ہے، کسی اور مقدمے میں ملوث نہ ہونے کی صورت میں ملزمان کو رہا کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ ملزمان کو ماتحت عدالت نے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔