لندن (پی اے) نام نہاد دہشت گرد گروپ داعش کی حمایت کرنے والی ایک ذہین خاتون کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔ اس خاتون نے ایک امریکی مشتبہ دہشت گرد سے متاثر ہونے کے بعد نام نہاد دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کو سپورٹ کرنے والی دستاویزات شیئر کی تھیں۔ عدالت نے اسے ساڑھے پانچ سال کی توسیعی قید کی سزا سنائی ہے۔ آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والی ڈیبن ہیمز کی سابق ورکر 23سالہ روما اقبال نے اس سے قبل 10دسمبر 2021کو دی سائن آف الرحمٰن ان دی ریڈ آف ستمبر اور رولنگ آن فائٹنگ امریکنز آؤٹ سائیڈ عراق کو پھیلانے کا اعتراف کیا تھا، پراسیکیوٹر سرینا گیٹس وینچسٹر نے کراؤن کورٹ میں کہا کہ مدعا علیہ نے دہشت گرد ملزم بنجمن کارپینٹر، جو ابو حمزہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی حمایت کرنے کیلئے پیپل آف توحید کے نام سے ایک ویب سائٹ قائم کرنے میں مدد کی، جسے مارچ 2021میں امریکہ میں ناکس ویل میں گرفتار کیا گیا تھا، اسے داعش کو مادی مدد اور وسائل فراہم کرنے کی کوشش کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مس گیٹس نے کہا کہ روما اقبال داعش کے بارے میں بات کرنے کیلئے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرے گی، جن میں سگنل، واٹس ایپ، ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام شامل ہیں اور پتہ لگانے سے بچنے کیلئے سائٹس پر انکرپٹڈ میسجنگ کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نے جو دستاویزات شیئر کی ہیں۔ ان میں امریکہ میں نائن الیون حملوں کرو اجاگر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مدعا علیہ اپنے طرز عمل کے نتیجے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی تیاری یا اکسانے یا ان کے ارتکاب کی براہ راست یا بالواسطہ حوصلہ افزائی کے الزام کو قبول کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدعا علیہ اسلام کی سلفی تحریک کی پیروکار ہے لیکن اس کا اسلامی انتہا پسندانہ مائنڈ سیٹ ہے۔ اس کی دلچسپی انتہا پسندانہ خیالات اور اقدامات کے علمی جواز پر مرکوز ہے اور اس سلسلے میں کچھ انتہائی واضح اور باخبر تبادلے ہیں، جن میں وہ ٹیلیگرام، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شرکت کرتی ہے۔ مس گیٹس نے کہا کہ ان کی ڈیوائسز پر آئی ایس کی متعدد پروپیگنڈا ویڈیوز ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدعا علیہ اور کارپینٹر کے درمیان کمیونی کیشنز بشمول 25,000 ٹیلی گرام پیغامات کو ایف بی آئی نے پکڑا، جن میں اہم بیانیہ یا داعش کی تعریف باہمی دلچسپی کا موضوع تھے۔ مس گیٹس نے بتایا کہ ایک پیغام میں اس نے کہا کہ مجھے خطرہ مول لینا، بند ہونا اور بہنوں کو اپنی جانب تبدل کرنا، اپنے کام کی جانب راغب کرنا پسند ہے۔ مدعا علیہ کی ابو حمزہ کے بارے میں کچھ حد تک رغبت تھی، اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ مدعا علیہ کا ابو حمزہ نے استحصال کیا ہے لیکن وہ اس کی توثیق چاہتی تھی لیکن واضح طور پر وہ ایک روشن خیال فرد ہے، جو جانتی ہے کہ وہ کیا کر رہی ہے۔ حسین ظاہر نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ بزرگ مردوں کے ایک گروپ سے اس مقصد کیلئے منظوری حاصل کر رہی تھی، جسے وہ قابل قدر محسوس کرتی تھی۔ اس نے واضح طور پر ان کی توجہ کا لطف اٹھایا اور مسٹر کارپینٹر کے سلسلے میں اس کی پوزیشن ایک حد تک رغبت کے ساتھ اور بھی زیادہ اہم تھی۔ وہ واقعی میں کھنچی ہوئی ہے لیکن یہ برابری کا رشتہ نہیں ہے۔ مسٹر ظاہر نے کہا کہ اقبال پریشانی اور ڈپریشن کی شکار تھی اور اس نے ایک غیر فعال خاندان میں پرورش پانے کے بعد ایک آن لائن فیملی تلاش کی تھی کیونکہ اس کا والد دماغی صحت کے مسائل سے دوچار تھا اور وہ بدسلوکی اور کنٹرول کرنے والا رویہ استعمال کرتا تھا۔ جج جین ملر کے سی نے روما اقبال کو ساڑھے چار سال قید اور ایک اضافی سال لائسنس کی سزا سناتے ہوئے اس سے کہا کہ آپ خود اعتمادی کی کمی، تنہائی اور افسردگی کا مجموعہ تھیں، جس کی وجہ سے آپ کو اس بات کی تصدیق کرنا پڑی جو آپ نے کیا اور جیسا کہ آپ نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ واضح طور پر ایک ذہین اور متوازن خاتون ہیں اور انتہا پسندانہ ذہنیت کے باوجود جو آپ میں پیدا ہوا، مجھے نہیں لگتا کہ آپ دوبارہ اس طرح سے کام کرنے کیلئے اتنی بیوقوف ہوں گی۔