• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری محمد سرور کے بھائی چوہدری رمضان کا انتقال

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ کی ممتاز کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد رمضان قضائے الٰہی سے انتقال پا گئے ہیں۔ مرحوم سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے چھوٹے بھائی تھے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے۔ ان کی اچانک وفات سے گلاسگو میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ مرحوم بے شمار رفاعی اور فلاحی کاموں میں سرفہرست تھے۔ وہ اب مستقل طور پر پاکستان منتقل ہو چکے تھے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مخدومہ میں ادا کی جائے گی۔ اسکاٹ لینڈ میں کثیر تعداد میں رہنے والے ان کے دوستوں اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی ناگہانی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت کی دعائیں جاری ہیں۔
یورپ سے سے مزید