• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیۃ علماء برطانیہ کی سالانہ توحید وسنت کانفرنس یکم اکتوبر کو ہوگی

ویکفیلڈ(پ ر) جمعیۃ علماء برطانیہ کی سالانہ توحید وسنت کانفرنس یکم اکتوبر ، بروز اتوار ، بعد نماز ظہر تا مغرب منعقد ہورہی ہے۔ کانفرنس میں جماعت کے اکابرین اور پاکستان آزاد کشمیر سے تشریف لائے ہوئےمعزز مہمان گرامی حضرت شیخ الحدیث ونائب صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان و امیر جمعیۃ علماء اسلام آزاد کشمیر علامہ سعید یوسف خان خصوصی خطاب کریں گے۔ ان کے علاوہ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے ہمارے معزز مہمان علامہ یحیٰ عباسی کا بھی خطاب ہوگا۔ جمعیۃ اکابرین علامہ عبد الرشید ربانی، مفتی محمد اسلم، قاری محمد اسماعیل، مولانا امداد اللہ قاسمی، مولانا اسلم زاہد، مولانا محمد حسین، مولانا اسلام علی شاہ،حافظ محمد اکرام، ایوب لہر، قاری ممتاز حسین، مفتی خالد ، مولانا ابراہیم اور دیگرنے جماعت کے ذمہ دار اور متحرک کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے شہر کی مساجد میں نمازوں کے بعد اعلانات اور عوام کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں اور علماء کرام سے خصوصیا ملاقاتیں کرکے انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں ۔ اکابرین جمعیۃ نے علماء کرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعہ کے خطبات میں کانفرنس کی اہمیت اور کانفرنس کے انعقاد کے بارے عوام کو آگا کریں اور کانفرنس کی کامیابی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے ۔
یورپ سے سے مزید