• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد صوفیا میونخ میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

میونخ (پ ر) ولادت خاتم النبیینﷺ کے موقع پر جامع مسجد صوفیا میونخ میں محفل میلاد النبی ﷺکا انعقاد ہوا۔ محفل کی نقابت مسجد کے خطیب علامہ الحاج محمد صدیق نے انجام دئیے۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے یورپی ایوارڈ یافتہ نوجوان قاری ابتسام علی محمود نے کیا۔ چوہدری احسن تارڑ،محمد اقبال خان، تنویر بٹ ، حافظ احمد نے بحضور سرور کونین ﷺ گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نیورن برگ سے آئے عامر صاحب کے بچوں نے جرمن اور اردو میں پیغامات دے کر نوجوانوں کو دعوت فکر دی ۔مہمان خصوصی علامہ قاری محمد عدنان القادری (جامعہ جنیدیہ غفوریہ پشاور پاکستان) نے اپنے خطاب میں محفل میلادالنبیﷺ کی روحانیت پر روشنی ڈالی، انہوں نےحرمت قرآن مجید پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے اپنی حرکات سے باز آجائیں ورنہ دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا۔ محفل میں نیورن برگ سے حاجی نزیر نے بھی شرکت کی۔حاجی خوشحال خاں اور دیگر انتظامیہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید