اسلام آباد(آئی این پی) نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 4روپے 45پیسےفی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ نیپرا نے منظوری کے بعد نوٹی فکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو سمری ارسال کردی۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اورنومبر 2023میں کی جائیں گی۔