• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان

کراچی (این این آئی) جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان، کراچی میں طیاروں کو پرندوں اور لیزر لائٹس سے بچانے کیلئے انوائرمینٹل کنٹرول کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ایئر پورٹ منیجر کی صدارت میں کراچی ایئر پورٹ پر ہوا۔ہنگامی اجلاس میں کراچی ایئر پورٹ کے آس پاس پرندوں کی بڑھتی تعداد اور لیزر لائٹس کے استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں ایئر لائنز کے نمائندوں، پی اے ایف، آرمی، اے ٹی سی، ویجیلنس، لوکل گورنمنٹ اور پولیس سمیت دیگر ایئر پورٹ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں پرندوں کے لیے پرکشش علاقوں میں صفائی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بحث کی گئی جبکہ ایئر پورٹ منیجرز کو رن وے اور متصل علاقوں میں صفائی پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید