پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے بھتہ خوری، کرنسی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، سنگین جرائم، غیر رجسٹرڈ موبائل سموں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کےخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے صوبہ کے امن و امان کو خطرات لاحق ہیں اس لئے سٹیٹ نے ایسے عناصر کی سرکوبی کا فیصلہ کیا ہے، بھتہ خوری میں ملوث13گینگز کی نشاندہی کردی گئی ہے، ایم ڈی کیٹ سکینڈل کی انکوائری کےلئے کمیٹی قائم کی گئی ہے ،ایم ڈی کیٹ بلو ٹوتھ ڈیوائس کو فرانزک کیلئے اسلام آباد بھیجا گیا ہے،6ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ ہوگا،نقل فراہم کرنے والے مرکزی ملزمان گرفتار ہیں، 280 کے قریب طلباء کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔