کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ٹیکسی اسٹینڈ سے نشے کے عادی شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق سول لائن پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ٹیکسی اسٹینڈ پر ایک لاش پڑی ہوئی ہے جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا گیا، ضروری کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی پولیس نے بتایا کہ لاش نشے کے عادی شخص کی ہے ۔