• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویپنگ سموکنگ سے 95 فیصد ’’محفوظ تر‘‘ کا پیغام نقصان پہنچا رہا ہے

لندن (پی اے) ویپنگ سموکنگ سے 95فیصد محفوظ تر ہے کے پیغام کا نقصان دیکھنے میں آیا ہے اس سے کچھ بچوں کے ویپ کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ یہ انکشاف چوٹی کے ایک ہیلتھ ایکسپرٹ نے کیا ہے۔ ڈاکٹر مائیک مک کین بچوں کے متاثرہ پھیپھڑوں کا علاج کرتےہیں اوررائل کالج آف پیڈیاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ کے پالیسی کے نائب صدر ہیں، کا کہنا ہے کہ 2015کا پیغام واضح ترہونا چاہئے۔ ویپس صرف سگریٹ کے عادی بالغ افراد کیلئے ہیں۔ ویپنگ سے صحت کے ممکنہ خطرات کے بارے میں شہادت جمع کی جارہی ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ویپنگ بچوں اور نوجوانوں کے لئے نہیں یہصرف بالغ افراد کیلئے ہے جو سگریٹ کے عادی ہوں۔ 95فیصد محفوظ ہونے کے بارے میں پیغام غیر دانش مندانہ ہے اور اس سے بڑے بگاڑ کے دروازے کھل گئے ہیں بہت سارے ایسے بچے ہیں جنکاسموکنگ کا ارادہ نہیں ان کے ویپنگ کے عادی ہونے کا امکان ہے اور ان کے خیال میں یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ ہم نے ایسا ہونے دیا ہے۔ 2015 کی اصلی رپورٹ کے ایک شریک مصنف ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ شہادت اس وقت کے لٹریچر کی بنیاد پر تھی اور اسی چیز کے بارے میں بتایا گیا جو مصنوعات میں تھی۔ یہ باور کرانے کی نیت نہیں تھی کہ وہ محفوظ ہیں بلکہ یہ بتانا تھا کہ نقصانات میں بڑا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویپنگ کم نقصان دہ ہے تاہم بچوں کو ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ 95 فیصد محفوظ ترکی تعداداب بھی ویپنگ انڈسٹری کی جانبسے اپنی مصنوعات کے فروغ کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ 2022 میں شائع ہونے والے ویپنگ کے بارے میں تازہ ترین برطانوی اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ کم اور درمیانی معیار میں ویپنگ سموکنگ کے خطرات کے ایک چھوٹے سے حصے کی حامل ہے۔ بہرحال یہ خطرے سے پاک نہیں خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جنہوں نے کبھی سموکنگ نہیں کی ہو۔ ویپنگ کے طویل المعیادی اثر کے خطرات کے بارے میں علم نہیں اور سٹڈی کی ضرورت ہے۔ سموکنگ کی طرح ویپنگ 18 سال سے کم افراد کیلئے غیر قانونی ہے۔ بہرحال اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ نوجوانوں کی ویپنگ میں ملوث ہونے کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ آفس فار نیشنل سٹیٹیکٹس کے سروے کے مطابق ہر دس افراد میں سے ایک سے زائد نے کہا ہے کہ وہ 2022 میںروزانہ یا کبھی کبھی ویپنگ کے عادی رہےہیں۔

یورپ سے سے مزید