لیسٹر( پ ر)نیو سونگ میوزک منسٹری نےاپنا 18 واں البم ریلیز کر دیا۔ اس البم میں 12گیت ہیں۔ نیو سونک میوزک کے ڈائریکٹر سہیل انصاری نے کہا کہ وہ گذشتہ18برس سے ہر سال نیا البم ریلیز کرتے ہیں نائلہ اشبیل اور آشبیل شاد نے کہا کہ ہمیں خدا کا کلام البم میں ٹائٹل گیت گا کر دلی وروحانی مسرت ہوئی۔ بشپ ایلون سیموئیل سمیت ریورنڈ یوئیل بھٹی، بشب جان محبوب ، یونس بھٹی، جان قادر، ریورینڈ ڈاکٹر آصف آرتھر،عنصر فاروق، پرویز مسیح ،چوہدری یوسف اختر،سر فراز تبسم اور جاوید عنایت نے سہیل انصاری کو نئے البم پر مبارکباد پیش کی ہے۔