لوٹن (نمائندہ جنگ) لیبر پارٹی سے مستعفی ہونے والے سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان کنزرویٹو پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کی جانب سے ان اقدار کو برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے، جس کے لیے وہ پہلے کام کرنے کو پرعزم تھی، کافی غور و خوض اور کمیونٹی کے اراکین سے مشاورت کے بعد، انہوں نے کنزرویٹو پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثنا راجہ محمد اسلم خان جمعہ کے روز 3ہفتے کے ایک نجی دورہ پر آزاد کشمیر پاکستان روانہ ہو گئے ، وطن عزیز روانگی سے قبل جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ واپس آکر کمیونٹی کا ایک بڑانمائندہ اجلاس بھی بلائیں گے اور تمام معاملات میں کمیونٹی کو ساتھ لے چلیں گے۔