سرینگر (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروئی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 2نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں کمکڈی کے مقام پرایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔