• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیشہ کیفے، مساج سینیٹرز اور گیسٹ ہاؤسز فوری بند کروانے کے احکامات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی سائوتھ نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں شیشہ کیفے، مساج سینیٹرز اور گیسٹ ہاؤسز کے منظم کاروبار اور غیرقانونی دھندے فوری بند کروانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ایس ایس پی سائوتھ کو خط لکھ کر غیر قانونی دھندے فوری بند کرانے کی ہدایت کی ہے۔مذکورہ ایکشن نگراں وزیر داخلہ سندھ کے احکامات کے بعد لیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مصدقہ ذرائع سے غیر قانونی کام چلنے کی اطلاع ملی ہے، کئی شیشہ کیفے، مساج سینٹر اور گیسٹ ہاؤسز چل رہے ہیں جہاں منشیات اور شراب نوشی کی جاتی ہے اور نوجوانوں میں منشیات کی لت لگ رہی ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایس پی کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی شیشہ کیفے، مساج سینٹرز اور گیسٹ ہاؤس بند کرائیں اور اس سلسلے میں متعلقہ ایس ایچ اوز سے سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
اہم خبریں سے مزید