• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ بندیوں میں آبادی کی کمی بیشی 10 فیصد سے زیادہ نہ ہو، چیئرمین فافن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)چیئرمین فافن، مدثر رضوی نے جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ حلقہ بندیوں میں بے ضابطگیاں نہیں ہیں، قانون میں کچھ بنیادی اصول بیان کئے گئے ہیں کہ حلقہ بندیوں میں آبادی کی variationدس فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ ایسا نہ ہو کہ کہیں پندرہ لاکھ لوگ ایک نمائندے کو منتخب کررہے ہوں کہیں چھ لاکھ لوگ منتخب کررہے ہوں۔یہ اچھے انتخابات کے اچھے اصولوں میں سے ایک اصول ہے ۔ ایک آدمی کا ایک ووٹ ہو تو ایک ہی تعداد کے لوگ ایک نمائندے کو منتخب کررہے ہوں ۔ ایسانہ ہو کہ کہیں پندرہ لاکھ لوگ ایک نمائندے کو منتخب کررہے ہوں کہیں چھ لاکھ لوگ منتخب کررہے ہوں۔نئی ترامیم میں الیکشن کمیشن کو یہ اجازت دے دی گئی ہے کہ variationکو کنٹرول کرنے کے لئے ضروری نہیں ہے کہ ڈسٹرکٹ کی باؤنڈریاں ہوں یعنی دو ڈسٹرکٹ پر مبنی ایک حلقہ بنایا جاسکتا ہے۔ جو حلقہ بندیاں ہوئی ہیں اس میں180حلقے اس طرح کے ہیں جو دس فیصد variation کے اصول سے کم یا زیادہ ہیں۔ڈسٹرکٹ بنانے پر بھی بڑا واضح قانون ہونا چاہئے کہ کیا طریقہ کار ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید