• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کا امن تباہ کرنیوالوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا‘ سینیٹر ثمینہ

کوئٹہ ( پ ر) مرکزی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر ثمینہ ممتاززہری نے گزشتہ روز مستونگ میں عیدمیلادالنبیؐ کے جلوس میں خود کش دھماکے اور ژوب میں افغان سرحد سے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان واقعات بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مستونگ دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیا جائے گا۔انتہا پسند پاکستان بالخصوص بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جسے ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔انہوں نے ژوب میں افغان سرحد پر سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت جیسے فرض پر مامورسیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کھلی دہشت گردی ہے۔ عوام دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے مستونگ دھماکے اور ژوب میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔شرپسند عناصر افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گرد عناصر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں دہشتگردی کی فضاء قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے مستونگ دھماکے اور ژوب میں دہشت گردانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے ۔
کوئٹہ سے مزید