سانحۂ مستونگ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہو گئی۔
محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق زخمی شخص محمد رفیق ٹراما سینٹر سول اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔
علاوہ ازیں کوئٹہ میں سانحۂ مستونگ کے خلاف اتحادِ اہلِ سنت بلوچستان کی کال پر آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔
ہڑتال کے باعث وادی میں تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خودکش دھماکا کیا گیا تھا۔