مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور گزشتہ ماہ قابض فوج کی پُرتشدد کارروائیوں میں 13 کشمیری شہید ہوئے جن میں سے 9 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 8 نوجوان شدید زخمی ہوئے۔
گزشتہ ماہ 157 شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ زیادہ تر گرفتار کشمیریوں کیخلاف کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
محاصرے اور گھروں پر چھاپوں کی 248 کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچایا گیا۔