سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بشیر میمن کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دو ڈھائی کروڑ ووٹرز ہیں کیا سب کو نوازا گیا ہے؟ کیا مجھے نوکری ن لیگ نے دی؟
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن نے کہا کہ بطور کارکن ن لیگ میں شامل ہوا ہوں۔ اس وقت ملکی معیشت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
بشیر میمن نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ہے کہ انہوں نے اپنے ذاتی معاملات اللّٰہ پر چھوڑ دیے ہیں، میں سچے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہوں، نواز شریف ملک کےلیے ضروری ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ میرے قائد نے کہا ہے انتقام نہیں ملک کی معیشت کو بہتر کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی ایک جھوٹا مقدمہ نہیں بنایا۔