دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے کارکن اور عہدے داران پاکستان اور مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ اور ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے وفد سے گفتگو کے دوران ملاقات کیا۔ یہ ملاقات لندن میں ان کے آفس میں ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کے وفد میں چیئرمین پیر سید اقرار شاہ، سینئر نائب صدر جاوید بٹ پیارے ،سیکرٹری جنرل چوہدری فیصل منظور، سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر شامل تھے جب کہ قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے امریکہ، اسپین، انگلینڈ اور ہالینڈ سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے مسلم لیگ کے عہدے داران ملاقات کیلئے آئے تھے ملاقات میں اظہار خیال اتکرتے ہوئے پیر سید اقرار شاہ، چوہدری فیصل منظور، جاوید بٹ پیارے اور محمد جاوید اقبال کھوکھر نے پاکستان جانے اور پاکستان کی عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلانے اور واپس پاکستان کو اپنی منزل پر لانے کیلئے اپنے قائد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اوورسیز رہنماؤں نے کہا پاکستان کو منزل پر لانے کیلئے قائد میاں محمد نواز شریف کی بہت سخت ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کو ان موجودہ بحرانوں سے صرف میاں محمد نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں۔ محمد جاوید اقبال کھوکھر نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی راہ دیکھ رہی ہے ۔ پیر سید قرار شاہ نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ،آپ پاکستان جائیں اور عوام کو آپ سے امیدیں وابستہ ہیں۔چوہدری فیصل منظور نے کہا کہ 21اکتوبر کا فیصلہ اٹل ہے انشاء اللہ تعالی قائد میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جائیں گے اور پاکستان کو واپس منزل پر لائیں گے۔وفد نے قائد میاں محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ہالینڈ کی طرف سے گولڈن شیر اور ہالینڈ کے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات میں سابق ایم این اے شیخ روحیل اصغر، سابق ایم این اے چوہدری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔