• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولٹن: چاقوؤں سے مسلح افراد کا حملہ، مرد اور عورت زخمی

مانچسٹر (آصف مغل) بولٹن کے ایک پرائمری اسکول سے چند میٹر کے فاصلے پر 28ستمبر کی صبح 11.45 بجے گریٹ لیور کی ہائی اسٹریٹ پر ایمرجنسی سروسز ایک ’’خرابی‘‘ کی اطلاع پر پہنچیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ سات افراد کو بالکلاو پہنے بلے اور چاقو کے ہمراہ ٹائر بے گیراج پر اترتے ہوئے دیکھا گیا، اس مقام پر ایک حملے میں ایک مرد اور ایک عورت کو شدید زخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا مقامی پرائمری اسکول کو بند کر دیا گیا، چاقوکے حملے کے بعد حیران والدین اور رہائشیوں نے مانچسٹر ایوننگ نیوز کو بتایا کہ یہ خوفناک تھا کہ واقعہ ایک اسکول کے اتنےقریب پیش آیا، ایک شخص نے کہا کہ اس نے حملہ دیکھا ہے، اس نے کہا کہ تقریباً سات افرا چاقوؤں سے لیس گیراج میں گئے۔ اس نے ایم ای این کو بتایا کہ اس نے حملے کے بعد خون لگا ہوا کار کا گیئر باکس دیکھا۔ گریٹرمانچسٹر پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ کلیرینڈن پرائمری اسکول نے تصدیق کی کہ وہ کھانے کے وقت ’’لاک ڈاؤن‘‘ میں چلے گئے، بچوں کو اندر رکھا گیا تھا۔ ایک بچے کے والدین نے کہا کہ چاقو مارنا اس کے بچوں کیلئے حیران کن تھا اور اسے لگا کہ علاقہ بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ایک اور رہائشی نے بتایا کہ پولیس اور ایمبولینس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے انہوں نے چیخنے کی آواز سنی۔ پولیس افسران نے 28سالہ مرد اور دو خواتین کو حملہ کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ ڈینی اونیل نے کہاہم نے واقعے کے بارے میں اپنے ردعمل کو تیز کر دیا ہے، لوگوں کی شناخت کرنے میں اچھی پیش رفت کی ہے جن کے بارے میں ہمیں یقین ہے کہ وہ واقعہ میں ملوث ہیں، تین افراد کو گرفتار کر چکے ہیں۔
یورپ سے سے مزید