• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ بیت الادب کے زیر اہتمام کتاب ’’چشم طرب‘‘ کی رونمائی

بارسلونا(جواد چیمہ)حلقہ بیت الادب کے زیر اہتمام نیئر اقبال نجمی کی کتاب’’چشم طرب‘‘کی رونمائی اور مشاعرہ مقامی ہال میں ہوا۔تقریب کی صدارت قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا کتاب پر مقالہ ڈاکٹر قمرفاروق نے پیش کیا۔ مشاعرہ میں قمر عباس قمر،ارشد اعوان،عمران تبسم ،شبیر بلو صرافہ، میاں عبدالرؤف آرائیں،رانا نیئر اقبال نے اپنی پنجابی شاعری سے حاضرین کو محظوظ کیا نیئر اقبال نجمی نے کتاب کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری پہلی کتاب ہے وطن سے دور اردو ادب کی خدمت کرتے رہیں گے،انہوں نے تازہ کلام کے ساتھ کتاب میں سے چند غزلیں سنائیں اور داد وصول کی۔ قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کہا کہ میں سب سے پہلے نیئر اقبال نجمی کو ان کی کتاب پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، انہوں نے قلم کاروں کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پردیس میں یہاں انسان کو روزی، روٹی کی مشقت کرنا پڑتی ہے، وہاں پر آپ لوگ اردو ادب کی ترویج کیلئے کام کر رہے ہیں، قابل تحسین ہے انہوں انگلش لڑیچر اور اردو شاعری کے مقبول شعرا ء کے شعر سنائے اور بتایا کہ شاعری انسان کے جذبات کی ترجمان ہوتی ہے جب کوئی شاعر شعر کہتا ہے تو سننے والا سمجھتا ہے کہ یہ کیفیت تو میری ہے۔ 
یورپ سے سے مزید